Mango Pickle Recipe In Urdu

اچار آم بنانے کی ترکیب

Mango Pickle Recipe In Urdu

کچے آم بارہ عدد(چھوٹے چھوٹے)
تیل ڈیڑھ پیالی (چائے والی)
نمک دو ٹیبل سپون
دھنیا ایک بڑا چمچہ
رائی ایک بڑا چمچہ
زیرہ ایک بڑا چمچہ
کلونجی ایک بڑا چمچہ
لہسن ایک ٹیبل سپون
سرخ مرچ آدھا پیالی (چائے والی)
ترکیب:
نصف تیل گرم کر کے تمام مصالحے صاف کر کے اس میں بادامی رنگ پر تل لیں اور نکال کر باریک پیس لیں اس کے بعد آم کے دو دو عدد ٹکڑے کاٹ لیں اور نمک لگا کر چھلکا گلنے کے لئے رکھ دیں اور تقریباََ چار پانچ دن کے بعد آم کا چھلکا گل جائے گا اور رس بھی نکل آئے گا۔ باقی آدھے تیل کو کسی دیگچی میں ڈال کر اچھی طرح گرم کر لیں اور سارے پیسے ہوئے مصالحے اس میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی آم کے گلے ہوئے ٹکڑے بھی ڈال دیں اور اچھی طرح ملا نے کے بعد دیگچی کو چولہے سے نیچے اتار لیں ۔ اچار ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک مرتبان میں بھر کر رکھ لیں اور حسب ضرورت چمچہ سے نکال کر استعمال میں لائیں۔ یہ اچار بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ بھوک بھی بڑھا تا ہے اور کھانے کے ساتھ بہت لذت عطا کر تا ہے۔

متعلقہ پکوان

(3372) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mango Pickle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mango Pickle is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.