Mutanjan Pulao Recipe In Urdu

متنجن پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mutanjan Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutanjan Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mutanjan Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

330 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 گھی آدھا کلو
3 لونگ دو تولہ
4 چاول ایک کلو
5 زعفران چار ماشہ
6 سفید کھانڈ ڈیڑھ کلو
7 بادام کی گریاں آدھا آدھا پاؤ
8 عرق گلاب آدھا پاؤ
9 کشمش، پستہ آدھا آدھا پاؤ
10 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اول گوشت پانی اور نمک کی یخنی تیار کر کے اسے لونگ کا بگھار دیجئے
  2. 2 پھر گوشت کی بوٹیوں کو یخنی میں سے نکال کر اس میں کھانڈ اور لیموں ڈال کر جوش دیجئے
  3. 3 الائچی اور لونگ اور زعفران پیس کر ان میں ملا دیجئے
  4. 4 اب چاولوں کو پانی میں ہلکا سا جوش دیجئے اور پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیجئے
  5. 5 پھر انہیں یخنی میں ملا کر اوپر سے ذرا سا نمک ڈال کر دم پر رکھ دیجئے
  6. 6 جب وہ پختہ ہونے پر آجائیں تو اوپر سے گھی ڈالئے
  7. 7 پھر بادام اور کشمش ڈالنے کے بعد عرق گلاب چھڑک کر تھوڑی دیر کے لئے دیگچی کا منہ بند رہنے دیجئے
  8. 8 لذیذ ترین متنجن پلاؤ تیار ہوگا
  9. نوٹ

  10. 1 بعض لوگ بادام اور کشمش گھی میں بھون کر ڈالتے ہیں، اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا
  11. 2 پلاؤ کا ذائقہ دراصل یخنی سے بنتا ہے

متعلقہ پکوان

(3575) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب