Quick Lemon Pickle Recipe In Urdu

لیموں کا اچار بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Quick Lemon Pickle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Quick Lemon Pickle is a Achar, and listed in the pickle. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 11520 minutes Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Quick Lemon Pickle Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

11520 منٹ

کیلوریز‎

45 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 عمدہ قسم کے لیموں 30 عدد بڑے بڑے چینی آدھا کلو
2 کالی مرچ پسی ہوئی 30 گرام
3 سرخ مرچ حسب پسند،
4 انگوری سرکہ (خالص) ایک بوتل
5 ادرک 30 گرام
6 نمک باریک پسا ہوا 5 سو گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

    ترکیب

  1. 1 لیموں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر دوٹکڑے کرلیں
  2. 2 ادرک چھیل کر باریک قاشوں کی طرح کاٹ لیں
  3. 3 دھلے ہوئے لیموں جو کسی شیشے کے مرتبان میں ڈال کر اوپر سے نمک چھڑک دیں اور انہیں تین دن اسی طرح پڑارہنے دیں
  4. 4 مگر دن میں ایک دو دفعہ انہیں خوب اچھی طرح ہلا کر ملادیا کریں
  5. 5 تین دن کے بعد نمکین پانی میں پھینک دیں اور لیموؤں کو کسی صاف کپڑے میں رکھ کر آہستہ آہستہ دبائیں تاکہ باقی نمکین پانی بھی نکل جائے
  6. 6 اب کسی بڑے برتن میں سرکہ، چینی، کالی مرچ پسی ہوئی، سرخ مرچ پسی ہوئی اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر خوب ملائیں
  7. 7 جب یہ سب چیزیں مل کر خوب اچھی طرح یکجان ہوجائیں تو لیموں ایک مرتبان میں ڈال کر یا دو مرتبانوں میں ڈال کر اوپر سے تیار شدہ مرکب ڈال دیں اور اچھی طرح سے ایک ہفتہ تک کیلئے بند کردیں
  8. 8 صرف دن میں ایک دفعہ ہلائیں
  9. 9 آٹھ دن میں اچار کھانے کے قابل ہوجائے گا

متعلقہ پکوان

(2388) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achar - مزید اچار، مختلف اقسام کے اچار

More Recipes - مزید تراکیب