Sweet Chicken Recipe In Urdu

سویٹ سوفٹ چکن بنانے کی ترکیب

Sweet Chicken Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن ایک عدد تقریباََ سوا کلو
چکن یخنی دو پیالی
شہد چھ بڑے چمچ
سویا چٹنی دو چمچ
سویا بین آئل ڈیڑھ چمچ
مونو سوڈیم چوتھائی چمچ
نمک آدھ چمچ
ادرک کا پانی آدھ چمچ
سبز پیاز دو گٹھی
ترکیب:
چکن کو گرم پانی میں پندرہ منٹ تک ابا لیں پھر نکال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ہڈیاں نکال کر رکھ دیں۔ پھر اس کے بڑے بڑے ٹکڑے کر لیں۔ تازہ تیار شدہ یخنی کو ابا لیں۔شہد، سویا سوس، سویا بین آئل، نمک اور مونو سوڈیم کو آپس میں ملا دیں۔ ابلتی ہوئی یخنی کو اس مرکب میں ڈالیں۔ پھر رس میں لیمن جوس بھی شامل کر دیں۔ پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(5084) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sweet Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sweet Chicken is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.