تعلیم ، صحت کے شعبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سید مراد علی شاہ
نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے تحت بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرسکیں، وزیراعلیٰ
بدھ 13 ستمبر 2017 20:00
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ بہت اہم ہیںکیونکہ اساتذہ ہی مستقبل کے معمار تیار کرتے ہیں جوکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف دو فیصد طبقے کی بہتر تعلیم تک رسائی سے ملک میں مجموعی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیںاسکے لئے تمام بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ سندھ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے درست سمت میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اساتذہ کا احترام کیا جاتا تھا اب وہ احترام کا رشتہ آھستہ آھستہ کم ہوتا جا رہا ہے جسکی وجہ استاد اور طالبعلموں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے جسکے باعث آج ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی نوجوان دہشتگردوں کے چنگل میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں کی جائینگی اور اس ضمن میں کوئی بھی سفارش قابل قبول نہیں ہے کیونکہ تعلیم پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اس موقع پرسرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ کو سرگودھین اسپرٹ انسٹیٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے قیام کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ قبل ازیں سرگودھین اسپرٹ انسٹیٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر طیب جان نے انسٹیٹیوٹ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اس کے علاوہ سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ کے چیئرمین تسنیم نورانی اور سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول کے پرنسپل ائر کموڈور نیئر قیوم خواجہ نے بھی خطاب کیا اور اسکول کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرگودھین اسپرٹ انسٹیٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اساتذہ کو تربیت فراہم کریں اور اس ضمن میںسرگودھین اسپرٹ انسٹیٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کی خدمات بھی لی جائینگی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگلے سال آئی سی سی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا میچ کراچی میں بھی منعقد کرایا جائیگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر ، صوبائی وزیر ورکس سروسز امداد علی پتافی، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو،چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری، ایس ایس پی ٹنڈوالہیار شاہجہان خان پٹھان ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.