الیکشن کمیشن کے چار سینئر افسران نیپا ایس ایم سی کورس کے لئے نامزد

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:50

الیکشن کمیشن کے چار سینئر افسران نیپا ایس ایم سی کورس کے لئے نامزد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن کے چار سینئر افسران کو نیپا ایس ایم سی کورس کے لیئے نامزدکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق 20 ویں گریڈکے پروموشن کے لیئے نیپا ایس ایم سی کورس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار افسران کو نامز د کیا گیا ہے جس میںعجازانور چوہان ریجنل الیکشن کمیشن حیدرآباد، محمد جاوید خان ریجنل الیکشن کمیشن سبی، ، علی اصغر سیال ریجنل الیکشن کمیشن کراچی اور عابد حسین ریجنل الیکشن کمیشن سرگودھاشامل ہیں یہ کورس نیپا کراچی اور لاہور میں 22 ستمبر سے شروع ہوگا جو 12 جنوری تک چلے گا۔

متعلقہ عنوان :