سی آئی اے کی کارروائی ،بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور ماوا برآمد ،ایک شخص گرفتار

اتوار 3 اکتوبر 2021 20:35

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور ماوا برآمد کر کے ایک شخص گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے اتوار کے روز ساکران پولیس کے مختلف چیک پوسٹوں اور موبائل ناکوں سے بآسانی گزرنے والی کار کو انچارج سی آئی اے ساکران انسپکٹر نورالسلام نے اپنے ٹیم کے ہمراہ روک کر تلاشی لی تو کار سے 3980 پڑیاں مضر صحت گٹکا اور ماوا برآمد کرکے صالح محمد کو گرفتار کرکے انکے خلاف ساکران تھانے میں مقدمہ درج کرلیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے اتنی بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا اور ماوا سے لوڈ کار ساکران پولیس سے کیسے بچ کر سی آئی اے کے ہاتھ لگ گیا زرائع نے بتایا ہے ساکران پولیس نے علاقے میں منشیات مضر صحت گٹکا اور ماوا کو چھوڑ کر ساری توجہ چھالیہ اسمگلرز سے مبینہ بھتہ وصولی پر مرکوز کی ہوئی ہے جو کہ لمہ فکریہ ہے۔