جیکب آبادکے مغوی بچوں کی بازیابی کے لیے دفاتر کی تالہ بندی کرکے سیپکو ملازم سڑکوں پر نکل آئے

پیر 3 اپریل 2017 18:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)جیکب آبادکے مغوی بچوں کی بازیابی کے لیے دفاتر کی تالہ بندی کرکے سیپکو ملازم سڑکوں پر نکل آئے ایم این اے ہائوس کے سامنے دھرنا سخت نعریبازی جلد بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے دومعصوم مغوی بچوں عمر قریشی اوراویس سیال کی بازیابی کے لیے سیپکو ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندی کرکے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ محبوب لاشاری ،محمد علی شیخ ،یاسین قریشی ،منیر ہانبی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین شہر کے راستوں سے ہوتے ہوئے ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے تپتی دھوپ میں فلک شگاف نعرے لگائے اور معصوم بچوں کی بازیابی کامطالبہ کیا ایم این این اے میر اعجازحسین جکھرانی نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے مغویوں کی جلد بازیابی کا یقین دلایا جس پر احتجاج ختم کیاگیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں