جیکب آباد:صحافت کے عالمی دن پر جیکب آبادمیں ضلع بھر کے صحافیوں کی ریلی ہاتھوں کی زنجیر بنائی صحافیوں کو تحفظ دینے کامطالبہ

بدھ 3 مئی 2017 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)صحافت کے عالمی دن پر جیکب آبادمیں ضلع بھر کے صحافیوں کی ریلی ہاتھوں کی زنجیر بنائی صحافیوں کو تحفظ دینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحافت کے موقع پر ایک زبر دست ریلی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تعاون سے عبدالرحمن آفریدی ،آفتاب بخاری ،پرویزابڑو، مکیش روپیتا ،عارف مغل ،دریا خان بروہی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں مصطفی علی خان ،عرض بنگلانی ،آصف علی بھٹی ،وسیم عباس،ذوالفقار اچکزئی ،اعجازشاہ ،وکی وادھوانی ،سجاد بھٹی ،وسیم بالم،حضور بخش مغیری ،جنید پٹھان ،سیف اللہ سومرو،صدیق ٹالانی ،جاوید سومرو، رجب سومرو ،خدابخش سومرو،لیاقت بروہی ،راجہ اصغر سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے آزاد زندہ باد،صحافی اتحاد زند ہ باد کے ریلی کے شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوںپر مارچ کیااورڈی سی چوک پہنچے جہاں صحافیوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اس موقع پر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرخطرحالات میں بھی صحافی اپنے فرائض ذمیداری سے انجام دے رہے ہیں صحافیوں کو تحفظ دیاجائے اور صحافیوںکو علاج معالجے سمیت دیگر مراعات دی جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی بھی بہتر طریقے سے گزار سکیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں