اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تیزکریں‘سید موسیٰ رضا

ہفتہ 8 اپریل 2017 11:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضانے کہاہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تیزکریں‘ میٹنگ سے مسلسل غیرحاضر افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ لاروا سیمپل نہ بھیجنے والی انڈوراورآئوٹ ڈور ٹیموں کے بارے میں رپورٹ آئندہ میٹنگ میں پیش کی جائے تاکہ انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وارکارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل قصور سے 1‘تحصیل چونیاں سے 27‘تحصیل پتوکی سے 113ڈینگی مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک ضلع بھر سے کوئی ڈینگی کیس کنفرم نہ ہواہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال سے ایک بھی مشتبہ کیس رپورٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرقصور کو ہدایت کی کہ وہ معلوم کر یں کہ ڈی ایچ کیوہسپتال قصور سے کیس کیوں رپورٹ نہیں ہورہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں