چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور میں نئے صفدر علی اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں حاجی صفدر علی انصاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد اکرم ، پروفیسر ملک اصغر علی خاں، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور سیاسی و سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ طلباء و طالبات کو تعلیم کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے فرنیچر ، فوٹو اسٹیٹ مشین ، پمپ ، سوئی گیس ، ٹف ٹائل، پنکھے سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ 30کمروں پر مشتمل جدید صفدر علی اکیڈمک بلاک تعمیر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاک کی تعمیر سے کالج ہذا کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اہے اور طلباء و طالبات اپنے شہر میں بی ایس کی ڈگری مکمل کر رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء طالبات کے روشن مستقبل کیلئے آئندہ مستقبل میں النصرت اکیڈمک بلاک ، ای لائبری ، آئی ٹی لائبریری ، سٹیٹ آف دی آرٹ ، ملٹی پرپز ہالز کے منصوبہ جات پر کام شروع کیا جائیگا۔ بعدازاں چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری ، حاجی صفدر علی انصاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، پرنسپل چوہدری محمد اکرم سمیت دیگر نے صفدر علی اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں