زرعی پالیسی کا اصل مقصد کسان کی خوشحالی اور ملکی زرعی ضروریات کو باآسانی پوراکرنا ہے، زرعی ماہرین

پیر 27 نومبر 2017 14:31

قصور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ زرخیززمینوں اور موافق موسموں کے باعث جدیدپیداواری ٹیکنالوجی اپناکر پاکستان زرعی خودکفالت کے ساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمدکرسکتاہے جبکہ ملکی ضروریات کوپورااوردرآمد پرخرچ ہونیوالاکثیر زرمبادلہ بچانے کیلئے کسانوں کو سبزیوں اور دالوں کی پیداوار پرخصوصی توجہ بھی دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ہونیوالی تحقیق کے فوائدعام کسانوں تک پہنچانے ہونگے تاکہ وہ ملک کی غذائی ضروریات کو باآسانی پوراکرنے میں اپنا کردار اداکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی 60 سے 70فیصد آبادی بالواسطہ یابلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے لہذاملکی ترقی اورخوشہالی زرعی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرخیز زمین اور موافق موسموں کی بناء پر ہم زرعی خودکفالت کیساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمدکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زرعی پالیسی کا اصل مقصد عام کسان کی خوشحالی اور ملکی زرعی ضروریات کو باآسانی پوراکرناہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں