محکمہ زراعت کا سبزیوں پر سپرے بارے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 21 دسمبر 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت نے سبزیوں پر سپرے کے نقصانات کے بارے میں خصوصی آگاہی مہم کا آغازکردیا۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیراندھا دھند سپرے کے باعث جلدی امراض کینسر‘ اسہال‘مادہ تولید میں کمزوری سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیں فائدہ مند حشرات‘شہدکی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہوجاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اورمعیاربھی متاثر ہو جاتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں