قصور ، 65سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا

بدھ 3 جنوری 2018 21:42

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پتوکی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش میں65سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چار سدہ کا رہائشی 65سالہ مصطفی کمال جماعت کے ساتھ تبلیغ پر آیاہوا تھا اور کراچی سے پشاور جانیوالی عوامی ایکسپریس سے اتر کر پتوکی ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھ رہا تھا ،اس دوران ٹرین روانہ ہونے لگی تو مصطفی کمال نے سلام پھیر کر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی تواسکا ہاتھ پھسل گیا اور وہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں