اہور ہائیکورٹ نے پی پی 250 لیہ سے امیدوار احمد علی اولکھ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 9 جولائی 2018 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 250 لیہ سے امیدوار احمد علی اولکھ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا اورجسٹس جوادحسن پرمشتمل بنچ نے احمد علی اولکھ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ احمد علی اولکھ آرٹیکل 63،62 پر پورے نہیں اترتے،احمدعلی اولکھ نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،اپنے اثاثوں کاذکر نہیں کیاعدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظورکرنے کاحکم کالعدم قراردیا جائے اورعدالت ن لیگ کے امیدواراحمدعلی اولکھ کوالیکشن میں حصہ لینے سے روکے لاہورہائیکورٹ کی2 رکنی بنچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں