کا میاب ہو کر نارووال کے مسائل حل کریںگے، محمد سجاد مہیس

منگل 17 جولائی 2018 12:51

لاہور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے رہنما پی پی 50 نارووال سے کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد سجاد مہیس نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر نارووال کے عوام کی آواز بنیں گے ،حلقے میں تعلیم،صحت اور پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان عمران خان کی آواز بن کر تبدیلی کے لئے بلے کے نشان کو ووٹ دیں،انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس حلقے کومسلسل نظر انداز کیاووٹ کے ذریعے ان کے احتساب کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کیا تو صاف پانی،تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،محمد سجاد مہیس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح وہ عمران خان کا ویژن لے کر آگے بڑھیں گے اورحلقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت اور مثالی کردارادا کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں