وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
ہفتہ 21 جولائی 2018 16:36
(جاری ہے)
لاہور کی احتساب عدالت کے جج منیر احمد نے ہفتہ کے روز کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا، تفتیشی افسر نے فواد حسن فواد کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، انہوں نے کہا کہ ملزم فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری امپلی مینٹیشن برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ملزم نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طاہر خورشید کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیر قانونی احکامات جاری کئے اور سرکاری طور پر کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ معطل کرایا، ملزم نے ’’کاسا کمپنی ‘‘کو غیر قانونی ٹھیکہ دلانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاجس کی بناء پرحکومت کو 60لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا،ملزم فواد حسن فواد کے غیر قانونی اقدامات پراجیکٹ کے غیر ضروری التواء کا باعث بنے اور پراجیکٹ کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ بھی ہوا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ فواد حسن فواد پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے انہیں جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے نہ کیا جائے،تاہم عدالت نے وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،عدالت نے فواد حسن فواد کے طبی معائنے کے لئے بورڈ کی تشکیل اور تنخواہوں کی بحالی کی درخواستوںپر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
پاکستانی معروف فنکار برادری کی سانحہ 9 مئی کی مذمت ،ملوث ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق ..
فرح خان کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کافیصلہ جاری
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ
نئی منڈیاں تلاش ،حکومتی سطح پر مارکیٹنگ کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے ‘ اعجاز الرحمان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
جمشید اقبال ، مسرت چیمہ کے داماد دبئی میں انتقال کر گئے
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
9مئی کیسز،عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان