
Articles on Liaquat Ali Khan
لیاقت علی خان کے بارے میں مضامین

لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ آپ ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی اور 1922 میں انگلینڈ بار میں شمولیت اختیار کی۔ 1923 میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1936 میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔نواب زادہ لیاقت علی خان، نواب رستم علی خان کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ 2 اکتوبر، 1896ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ محمودہ بیگم نے گھر پر آپ کے لئے قرآن اور احادیث کی تعلیم کی انتظام کروایا۔ 1918 میں آپ نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ 1918 میں ہی آپ نے جہانگیر بیگم سے شادی کی۔ شادی کے بعد آپ برطانیہ چلے گئے جہاں سے آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ میں برطانیہ سے واپس آنے کے بعد آپ نے اپنے ملک کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کروانے کے لئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1924 میں قائداعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت مسلم لیگ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اس اس اجلاس کا مقصد مسلم لیگ کو دربارہ منظم کرنا تھا۔ اس اجلاس میں لیاقت علی خان نے بھی شرکت کی۔ 1926 میں آپ اتر پردیش سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1940 میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہونے تک آپ یو پی اسمبلی کے رکن رہے۔ 1932 میں آپ نے دوسری شادی کی۔ آپ کی دوسری بیگم بیگم رعنا لیاقت علی ایک ماہر تعلیم اور معیشت دان تھیں۔ آپ لیاقت علی خان کے سیاسی زندگی کی ایک بہتر معاون ثابت ہوئیں۔
-
عجائب گھروں کی دنیا
پاکستان کے طول و عرض میں اپنی شاندار تاریخ کو سنبھالے ہوئے عجائب گھروں کے بارے میں ایک تحقیقی و معلوماتی تحریر
-
قائد بابا۔۔ہم شرمندہ ہیں
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم اور ہمارے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں قائداعظم پوری دنیا پر حکمرانی کرنے والے انگریز سامراج ... مزید
-
پاکستان کیوں ٹوٹا ؟
آج 16 دسمبر 2019ء ہے بھارت نے 48سال پہلے جو بویا تھا اب اسے وہی کاٹنا پڑے گا بھارت میں آزادی کی تحریکیں جنم لے رہی ہیں سکھ خالصتان کیلئے مطالبہ کر رہے ہیں وہ کشمیری راہنماء ... مزید
-
جناح کی وصیت اور اُن کا مائنڈ سیٹ
قائداعظم نے اپنی جائیداد میں سے جس دوسرے گروپ کو حصہ دیا وہ تعلیمی ادارے تھے۔ انہوں نے 6تعلیمی اداروں کے لئے اپنی جائیداد سے رقم مختص کی جس میں پانچ مسلمانوں کے تعلیمی ... مزید
-
بلوچ قائداعظم کو سونے چاندی میں تولتے تھے
بلوچ خوب جانتے تھے کہ قائداعظم ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ تھے جس کا نام پاکستان ہے اور بلوچ فراخ دلی سے نظریہٴ پاکستان کو سونے چاندی میں تولتے تھے۔ پھر چند برسوں ... مزید
-
ترجیحی ملک کا درجہ، امریکا کی بھارت کو جھنڈی
بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کومناسب رسائی دینے میں ناکام رہا،جی ایس پی کے ذریعے پچھلے سال بھارت کو260ملین ڈالر کا فائدہ جبکہ امریکا کو 25بلین ڈالرکا نقصان ہوا،امریکی فیصلے ... مزید
-
15 مئی 1988ء کا 15 مئی 2019ء سے ایک سوال
اگر انٹرنیشنل طاقتیں اپنے مفاد کے لیے عقل استعمال کررہی تھیں تو ہم اتنے بیوقوف کیوں تھے کہ اُن کی باتوں میں آگئے؟ اگر ایسا تھا تو پھر بیوقوفی کی سزا ضرور ملتی ہے۔ اگر ہمارے ... مزید
-
عزت و احترام کی علامت،شعبہ نرسنگ !
شعبہ نرسنگ ،ایک پیشہ، ایک خدمت گار نرسوں کے عالمی دن 12 مئی ء2019کے موقع پرایک خصوصی تحریر
-
پاکستان کے بدنام حکمران کون سے ہیں؟ نئے سروے کی ضرورت
سیاسی مکاریوں اور بین الاقوامی بری نیتوں کے باعث پاکستان کو 1971ء میں بھارت سے شکست ہوئی اور دسمبر 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے اقتدار کا خاتمہ ہوا۔ غلام محمد اور سکندر مرزا ... مزید
-
شہید ملت پاکستان کے پہلے وزیراعظم
بھائیو میرے پاس نہ مال ہے نہ جائیداد اورفقط ایک جان ہے اگر پاکستان کی حفاظت کیلئے کبھی خون کی ضرورت پڑی تو لیاقت کا خون قوم کے خون میں شامل ہو کر سب سے پہلے بہے گا’’ یہ ... مزید
-
لیاقت علی خان، سیاسی رہبر
پاکستان کی69 سالہ قومی تاریخ میں اکتوبر کا مہینہ اپنے اندر ایک المناک پہلو لئے ہوئے ہے۔ رنج و الم کی اس داستان کا آغاز16اکتوبر1951ءکی تاریخ سے ہوا ہے، جس روز لیاقت علی خان ... مزید
-
لیاقت علی خان کو دورہ روس سے روکنے کے لیے قتل کرایا گیا !
پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ ریاض چودھری اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ اس دورے کے لیے خاصے جتن کے گئے اور ... مزید
Read Latest articles about Liaquat Ali Khan, Full coverage on Liaquat Ali Khan with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Liaquat Ali Khan.
لیاقت علی خان کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، لیاقت علی خان کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.