جناح کی وصیت اور اُن کا مائنڈ سیٹ

قائداعظم نے اپنی جائیداد میں سے جس دوسرے گروپ کو حصہ دیا وہ تعلیمی ادارے تھے۔ انہوں نے 6تعلیمی اداروں کے لئے اپنی جائیداد سے رقم مختص کی جس میں پانچ مسلمانوں کے تعلیمی ادارے تھے جبکہ ایک مشترکہ یونیورسٹی تھی

Syed Sardar Ahmed Pirzada سید سردار احمد پیرزادہ جمعہ 20 ستمبر 2019

jinnah ki wasiyat aur un ka mindset
ہسٹری میں جگہ پانے والی کسی بھی مشہور شخصیت کی وصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اُس تحریر سے شخصیت کے مائنڈسیٹ اور مزاج کا پتہ چلتا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح بھی ایک ایسی ہی شخصیت تھے جو ہسٹری میں کبھی کبھار پیدا ہوتی ہے اور ستمبر ان کی وفات کا مہینہ ہے۔ قائداعظم کی وصیت کو پڑھیں تو ہمیں ان کے ذہنی رجحانات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

آئیے پہلے قائداعظم محمد علی جناح کی وصیت کے اہم نکات دیکھتے ہیں پھر ان سے اپنے لیے سبق اخذ کرتے ہیں۔ قائداعظم کی وصیت انگریزی میں تھی جس کا ترجمہ پیش ہے۔ ”سیف گارڈ جناح ہاؤس، لِٹل گِبز روڈ، مالابار ہل، بمبئی، 30مئی 1939ء۔( 1)یہ میری آخری وصیت ہے۔ اِس سے قبل میری جتنی وصیتیں موجود ہیں انہیں منسوخ تصور کیا جائے۔( 2)میں اپنی بہن فاطمہ جناح، بمبئی کے وکیل محمد آلی چیولہ اور دہلی کے نوابزادہ لیاقت علی خان کو اپنی وصیت پر عمل درآمد کروانے کا ذمہ دار مقرر کرتا ہوں اور یہی میرے ٹرسٹیز بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

(3)تمام حصص، سٹاکس اور سیکورٹیز اور کرنٹ اکاؤنٹس جوکہ اِس وقت میری بہن فاطمہ جناح کے نام ہیں، مکمل طور پر انہی کی ملکیت رہیں گے۔ میں نے یہ سب کچھ اپنی زندگی میں انہیں (اپنی بہن فاطمہ جناح کو) تحفے میں دے دیا ہے اور میں پھر اِسی کی تصدیق کرتا ہوں اور وہ (میری بہن فاطمہ جناح) اِسے اپنی خوشی سے ویسے ہی کسی بھی طریقے سے استعمال کرسکتی ہیں جیسے یہ مکمل طور پر اُن کی اپنی ہی جائیداد ہو۔

(4)میں ماؤنٹ پلیزنٹ روڈ، مالابار ہِل، بمبئی پر واقع اپنا گھر، وہ تمام جگہ جو اُس کے ساتھ ملحق ہے، گھر کے ساتھ بنے ہوئے باہر کے کمرے، تمام فرنیچر، چاندی کے برتن اور وہاں کھڑی موٹر کاریں اب انہیں (میری بہن فاطمہ جناح کو) مکمل طور پر دیتا ہوں اور وہ (میری بہن فاطمہ جناح) اِسے اپنی خوشی سے جیسے چاہیں اپنی وصیت میں، کسی معاہدے میں یا کسی اور طرح سے مکمل طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔


 (.5)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میری بہن فاطمہ جناح کو پوری زندگی ضروری اخراجات اور ضروریات کے لئے دو ہزار روپے ماہانہ دیتے رہیں۔ (6)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میری بہن رحمت قاسم بھوئے جمال کو پوری زندگی سو روپے ماہانہ دیتے رہیں۔(7)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میری بہن مریم ابدیند بھوئے پیربھوئے کو پوری زندگی سو روپے ماہانہ دیتے رہیں۔

(8)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میری بہن شیریں کو پوری زندگی سو روپے ماہانہ دیتے رہیں۔(9)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے بھائی احمد کو پوری زندگی سو روپے ماہانہ دیتے رہیں۔
(10)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ دو لاکھ روپے کو الگ کرلیں جو 6فیصد آمدنی کا باعث ہوگا۔

اُس میں سے ہرماہ ایک ہزار روپے میری بیٹی کو پوری زندگی دیتے رہیں اور اُس کی موت کے بعد دو لاکھ روپے اور باقی اضافی رقم جو بچ جائے وہ سب اُس کی اولاد لڑکوں اور لڑکیوں میں برابر تقسیم کردی جائے۔ (11)میں اپنی اِس وصیت پر عمل درآمد کروانے والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ درج ذیل اداروں کو مختص کردہ رقم تحفے کے طور پر دے دیں۔ (A)میں 25ہزار روپے انجمنِ اسلام سکول، بمبئی کو دیتا ہوں جو ہارن بے روڈ، بالمقامل بوری بندر سٹیشن اور ٹائمز آف انڈیا کی بلڈنگ سے آگے واقع ہے۔

(B)میں بمبئی یونیورسٹی کو 50ہزار روپے دیتا ہوں۔ (C)میں دہلی کے عربی کالج کو 25ہزار روپے دیتا ہوں۔ (12)جو کچھ اوپر بتایا گیا اُس کے بعد میری بقیہ تمام جائیداد اور رقوم جوکہ مالی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد بچ جائے، کو تین حصوں میں برابر تقسیم کر دیا جائے۔ اُس کا ایک حصہ علی گڑھ یونیورسٹی، ایک حصہ اسلامیہ کالج پشاور اور ایک حصہ کراچی کے سندھ مدرسہ کو دیتا ہوں۔

دستخط ایم اے جناح۔ دستخط تصدیق کنندگان“۔ 
قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی جو وصیت لکھی اُس کے دونمایاں رجحانات تھے۔ قائداعظم نے اپنی جائیداد تقسیم کرتے ہوئے بھائی اور بہن کی وراثت میں فرق نہیں رکھا۔ یعنی انہوں نے مرد اور عورت کو اپنی جائیداد کے حصوں کا یکساں حقدار سمجھا۔ بیشک انہوں نے اپنی ایک بہن فاطمہ جناح کو دوسرے بہن بھائیوں کی نسبت اپنی جائیداد سے کچھ زیادہ حصہ دیا لیکن دوسرے بہن بھائیوں سے یہ حصہ زیادہ ہونے کی وجہ مرد یا عورت کی تفریق نہیں بلکہ دوسری وجوہات تھیں۔

لہٰذا باقی تین بہنوں اور ایک بھائی کو ایک جیسی رقم دینے سے پورا پتہ چل جاتا ہے کہ قائداعظم سوسائٹی میں مرد اور عورت کو وراثت میں برابر کا حصے دار سمجھتے تھے۔ اِس کا ایک اور ثبوت قائداعظم نے اپنی بیٹی کی اولاد میں اپنی جائیداد تقسیم کرنے کا فارمولہ بتاتے ہوئے بھی دیا ہے جس کی تفصیل اوپر بیان کی گئی ہے۔ یعنی اُن کی بیٹی کی وفات کی صورت میں قائداعظم کی جائیداد میں اُن کی بیٹی کا حصہ بیٹی کے لڑکوں اور لڑکیوں میں برابر تقسیم کردیا جائے۔

قائداعظم نے اپنی جائیداد میں سے جس دوسرے گروپ کو حصہ دیا وہ تعلیمی ادارے تھے۔ انہوں نے 6تعلیمی اداروں کے لئے اپنی جائیداد سے رقم مختص کی جس میں پانچ مسلمانوں کے تعلیمی ادارے تھے جبکہ ایک مشترکہ یونیورسٹی تھی۔ اِس وقت اِن میں سے دو ادارے اسلامیہ کالج پشاور اورسندھ مدرستہ الاسلام کراچی پاکستان کی سرزمین پر واقع ہیں۔ قائداعظم کی مندرجہ بالا وصیت پڑھنے سے خیال آتا ہے کہ ہم قائداعظم کے بتائے ہوئے کس کس سبق کو فراموش کرتے جائیں گے؟ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

jinnah ki wasiyat aur un ka mindset is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 September 2019 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.