کراچی،ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 5 ہزار نئی سی این جی بسوں پر گیس رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ نائب ناظمہ نسرین جلیل
منگل 19 ستمبر 2006 19:28
(جاری ہے)
اس سلسلے میں وفاقی حکومت پانچ ارب روپے کی امداد دے گی جو سی این جی بسیں متعارف کرانے والے آپریٹریز کو ٹیکس کی چھوٹ سمیت مختلف رعایت دینے کے نئے مرحلہ وار پانچ سال کے عرصہ میں جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں شہری حکومت نے سی این جی بسوں کے آپریشن کو سپورٹ کرنے کے لئے مختلف بسوں‘ ڈپوؤں اور ٹرمینلز میں نجی شعبہ کے تعاون سے سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی ڈیزل بسوں کو بھی مرحلہ وار سی این جی میں منتقل کرنے کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جائزے کے مطابق کراچی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریفک آلودگی کی صورتحال خطرناک ہے جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف تجزیاتی رپوٹوں کے ذریعے ثابت ہوا ہے کہ انسانی صحت پر ٹریفک آلودگی کے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ و کمیونیکشن نے ٹریفک آلودگی پر قابو پانے کے لئے فوری نوعیت‘ درمیانی مدت ایکشن اور طویل مدت ایکشن منصوبے بنائے ہیں جس پر جامع منصوبہ بندی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں سندھ حکومت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے انہیں شہر سے مرحلہ وار ختم کرنے کی پروگرام پر عمل درآمد کیا گیا ہے فوری نوعیت کے اقدام کے طور پر 2 سڑوک کے نئے رکشوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.