پنجاب کے 7932ہیڈ کانسٹیبلوں اور 64930کانسٹیبلوں کی ماہانہ تنخواہوں میں 2ہزار روپے کے الاؤنس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ،2 ارب 74کروڑ 76لاکھ64ہزار روپے کا بجٹ بھی اضلاع کو جاری کردیا گیا ،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 20 ستمبر 2006 21:32

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) محکمہ پولیس پنجاب نے صوبہ بھر کے 7932ہیڈ کانسٹیبلوں اور 64930کانسٹیبلوں کی ماہانہ تنخواہوں میں 2ہزار روپے کے الاؤنس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کیلئے 2 ارب 74کروڑ 76لاکھ64ہزار روپے کا بجٹ بھی اضلاع کو جاری کردیا گیا ہے ۔ ملازمین کو اکتوبر کے مہینے سے اضافی تنخواہ کی ادائیگی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی فنانس شعیب دستگیر کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبلان اور کانسٹیبلان کو اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں جاری ہونیوالے حکم نامہ کے مطابق لاہور کے 2187ہیڈ کانسٹیبلوں،14644کانسٹیبلوں ،شیخوپورہ کے 640ہیڈ کانسٹیبلوں ،5214کانسٹیبلوں،گوجرانوالہ کے 890ہیڈ کانسٹیبلوں‘8564کانسٹیبلوں‘راولپنڈی کے 1024ہیڈ کانسٹیبلوں ،7535کانسٹیبلوں،سرگودھا کے 465ہیڈ کانسٹیبلوں،4142کانسٹیبلوں،فیصل آباد کے 797ہیڈ کانسٹیبلوں7627کانسٹیبلوں،ملتان کے 883ہیڈ کانسٹیبلوں،7890کانسٹیبلوں،ڈیرہ غازی خان کے 517ہیڈ کانسٹیبلوں،4321کانسٹیبلوں اور بہاولپور ریجن کے 529ہیڈ کانسٹیبلوں 4989کانسٹیبلوں کو 2ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیساتھ تنخواہیں دی جائینگی ۔

اضافی تنخواہوں کے احکامات جاری ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :