سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات نہیں کی۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم ایہوداولمر

پیر 25 ستمبر 2006 16:20

سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات نہیں کی۔۔۔اسرائیلی وزیر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ آن لائن۔ 25ستمبر 2006) اسرائیل کے وزیر اعظم ایہوداولمرٹ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے خفیہ طورپرسعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ایک اسرائیلی اخبارکودیئے گئے انٹرویومیں ایہوداولمرٹ نے کہا کہ انہوں نے سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ یا شاہی خاندان کے کسی بھی فردسےملاقات نہیں‌کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کے دوران سعودی عرب نےغیرجانبدارکرداراداکیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق اسرائیلی حلقے ہمیشہ سعودی عرب کو ہدف تنقیدبناتے رہے ہیں لیکن حالیہ لبنان جنگ کے بعد انہیں سعودی عرب کے متعلق مختلف ردعمل کا اظہارکرناچاہیئے۔واضح رہے کہ ایک اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہوداولمرٹ نے دس روزقبل خفیہ طورپر سعودی عرب کے فرمانرواسے ملاقات کی تھی

متعلقہ عنوان :