عراق،مزاحمت کاروں کے حملوں میں مزید دو امریکی فوجی ہلاک، امریکی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

منگل 26 ستمبر 2006 22:59

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) عراق میں مسلح مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں مزید دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز عراقی مزاحمت کاروں نے بغداد کے نواحی علاقوں میں حملے کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم امریکی فوج نے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو امریکی فوجی بغداد کے جنوب مغربی علاقوں میں مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزاحمت کاروں کے حملوں میں اہلکاروں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہلاکت دشمنوں کے حملوں سے نہیں بلکہ غیر مخلصانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ان ہلاکتوں کے ساتھ عراق میں مارچ 2003ء سے اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2703 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :