امریکہ بھارت جوہری معاہدے کی منظوری التواء میں پڑگئی

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:04

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) امریکہ بھارت جوہری تعاون معاہدے کی کانگریس سے منظوری امریکہ میں درمیانی مدت کے انتخابات کے باعث التواء میں پڑگئی ہے دوسری جانب حکمران ری پبلکن پارٹی نے الزام عائد کیاہے کہ ڈیموکریٹکس اس معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ ہیں واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کے قائد ایوان بل فرسٹ نے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن ڈیموکریٹس غیرضروری ترامیم کے ذریعے امریکہ بھارت جوہری تعاون کے معاہدے کی منظوری میں تاخیر کاباعث ہیں ان کا کہنا تھا کہ ری پبلیکنزبغیرکسی بحث اور ترامیم کے اس معاہدے کی منظوری کے لیے تیارتھے لیکن ڈیموکریٹس نے اس پراعتراض اٹھانے شروع کردیے بل فرسٹ نے کہاکہ اب اس بل کی منظوری کے لیے نومبر تک کا انتظارکرنا پڑے گا جب سینیٹ درمیانی مدت کے انتخابات کے بعد اپنا سیشن دوبارہ شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :