چین سے آئے اڑھائی ہزار عازمین حج و عمرہ کا ویزہ کی عدم فراہمی کیخلاف سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ ویزے ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے ‘ عازمین حج و عمرہ کا فیصلہ۔ چینی سفیر نے سعودی سفارت خانے کے حکام سے مذاکرات کے بعد دو دن مانگ لئے
پیر 2 اکتوبر 2006 20:41
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چین سے آنے والے اڑھائی ہزار سے زائد مسلمان عازمین حج نے 8ویں روز بھی سعودی سفارت خانے کی طرف سے ویزوں کی عدم فراہمی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھا اور اس دوران انہوں نے سعودی سفارت خانے کے سامنے دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 17 روز سے روزے کی حالت میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی جبکہ اس دوران ان کی خواتین شدید بیمار ہو گئی ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت تک اپنے ملک واپس نہیں جائیں گے جب تک انہیں حج و عمرہ کیلئے ویزے فراہم نہیں کر دئیے جاتے۔ جبکہ اس دوران سعودی سفیر اور سفارت خانے کے دیگر اہلکار موجود تھے ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی حکومت کو چینی مسلمان عازمین حج و عمرہ کو ویزوں کی فراہمی پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ اس پر چینی حکومت کو خود اعتراض ہے اور اگر چینی حکومت اس بات پر آمادہ ہو جائے تو ہم ایک گھنٹے کے اندر تمام عازمین کو ویزے فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال جب مئی میں شاہ عبداللہ نے چین کا دورہ کیا تھا تو اس دوران چین کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے تھے جس کی رو سے سعودی عرب چینی مسلمانوں کو بیجنگ سے این او سی حاصل نہ کئے بغیر کسی تیسرے ملک سے ویزے جاری نہیں کر سکتا جبکہ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ یہاں جان تو دے دیں گے لیکن ویزہ حاصل کئے اور حج ادا کئے بغیر وطن واپس نہیں جائیں گے۔ اس دوران مظاہرین کے ترجمان غنی جان نے دعویٰ کیا کہ چینی حکام ان عازمین حج و عمرہ کو ملک میں واپس بلانے کیلئے عجیب و غریب ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے عازمین کے چین میں ملازمت کرنے والے قریبی رشتہ داروں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ اپنے والدین و رشتہ داروں کو فوری واپس بلا لیں ورنہ ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ تاہم احتجاج کے دوران چینی سفیر اپنے وفد کے ہمراہ سعودی سفارت خانے میں پہنچے جس دوران احتجاج کرنے والے عازمین حج و عمرہ نے انہیں دیکھ کر منہ دوسری طرف پھیر لیا اور نفرت کا اظہار کیا اس دوران چینی سفیر نے سعودی سفارت خانے کے حکام سے مذاکرات کئے جو کہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہے۔ جس دوران چینی سفیر نے عازمین حج و عمرہ سے2 دن کا وقت طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس دوران چینی حکومت سے رابطہ کریں گے اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا تاہم مظاہرین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کی طرف سے رابطے کے بعد سعودی اور چینی حکومت کے درمیان رابطہ ہو گا اور اس دوران کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم عازمین حج و عمرہ کو مزید دو دن انتظار کرنا پڑے گا جبکہ احتجاج کرنے والے چینی مسلمانوں نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جب تک ہمیں ویزے نہیں دئیے جاتے تب تک ہم اپنا احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں گے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عازمین کا گزشتہ ایک ہفتے سے دھرنا جاری ہے اور لوگ سڑکوں پر گرمی و سردی و موسلا دھار بارش میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ سی ڈی اے نے 7 دن بعد ان کے لئے ایک ڈسپنسری وغیرہ قائم کی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس اہتجاج کے دوران تین افراد انتقال بھی کر گئے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.