پشاور: حقوق نسواں بل کے خلاف جماعت اسلامی خواتین کا مظاہرہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 11:53

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پشاور میں تحفظ حقوق نسواں بل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل پر ملک بھر کی خواتین کا ریفرنڈم کرایا جائے اور یورپی ممالک سے فنڈ لینے والی این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر مقررین نے خظاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں بل پاکستانی خواتین کی خواہش پر نہیں بلکہ یورپ اور امریکہ کے دبائو کے نتیجے میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :