امریکی وفد 30 منٹ لفٹ میں پھنسا رہا ، ایمرجنسی میں کھلوا کر باہر نکالا گیا

بدھ 4 اکتوبر 2006 19:41

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) پاک سیکرٹریٹ کی لفٹ خراب ہونے کے باعث ایک غیر ملکی وفد تیس منٹ تک لفٹ میں پھنسا رہا اور ایمرجنسی میں لفٹ کھلوا کر وفد کے ارکان کو باہر نکالا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ کا ایک وفد سیکرٹریٹ کے اے بلاک میں وزارت تجارت کے حکام سے ملاقات کرنے کیلئے آیا تاہم لفٹ اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث وفد لفٹ میں پھنس گیا لفٹ کے آپریٹر نے وائرلیس پر صورتحال سے سی ڈی اے کے حکام کو آگاہ کیا جس پر ایمرجنسی میں لفٹ کھولی گئی اور تیس منٹ تک وفد لفٹ میں پھنسا رہاواضح رہے کہ چند ماہ قبل تجارت کے وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان اسی لفٹ کی خرابی کے باعث ایک گھنٹہ تک لفٹ میں پھنسے رہے جس کے بعد لفٹ آپریٹرز کو وائرلیس سیٹ دیئے گئے وزارت داخلہ نے سیکرٹریٹ میں تمام پرانی لفٹوں کی جگہ نئی لفٹس لگانے کیلئے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگے ہیں تاہم وزارت خزانہ کے حکام نے نئی لفٹس لگانے کی بجائے پرانی لفٹس کو مرمت کر کے کام چلانے کی ہدایت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :