امریکا پاکستان میں‌فروغ تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دیتاہے، امریکی سفیر رائن سی کروکر کا خیبرایجنسی میں‌خطاب

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:04

خیبر ائجنسی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) پاکستان میں متعین امریکی سفیر رائن سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ جس کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے چھ کروڑ سترلاکھ ڈالر کی امداد دے رہا ہے۔ جو پاکستان کے تعلیمی بجٹ کا دو تہائی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے ہمارے بیوروچیف ضیاءالحق کے مطابق امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایاکہ امریکی صدر جارج بش نے صدر جنرل پرویز مشرف سے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ۔ رائن سی کروکر کاکہناتھاکہ امریکہ اور جاپان قبائلی علاقوں میں ایک سو تیس اسکول قائم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فا ٹا ارباب شہزاد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہ