افغانستان میں‌تازہ جھڑپیں ، چھ طالبان اور ایک خود کش حملہ آور ہلاک، نیٹو نےافغانستان میں اتحادی افواج کا کنڑول سنبھال لیا

جمعرات 5 اکتوبر 2006 18:33

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 5اکتوبر 2006) افغان صوبے ہلمند میں‌سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں چھ طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، اس واقعے میں‌تین افغان سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صوبہ فرح میں‌افغان پولیس چیف پر خود کش حملہ کیا گیا، جس میں‌ بمبار ہلاک ہوگیا لیکن مزید جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیٹو نےافغانستان میں اتحادی افواج کا کنڑول سنبھالا ۔ اس سلسلے میں کابل میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں افغان صدر حامد کرزئی کے علاوہ نیٹو کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈیوڈ رچرڈز اور امریکی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کیرل اکن بیری نے شرکت کی ۔افغانستان میں نیٹو کے اعلی عہدیدار ڈین ایورٹس کے مطابق افغانستان میں تیرہ ہزار دو سو پچاس امریکی فوجیوں کی شمولیت سے غیرملکی افواج کی افغانستان میں کل تعداد بتیس ہزار ہوجائے گی