عالمی اسلامی اقتصادی فورم کا دوسرا سیشن پانچ نومبر سے اسلام آباد میں ہوگا، مسلمان ملکوں‌کے سربراہوں سمیت مختلف عالمی رہنماء شرکت کریں گے

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) عالمی اسلامی اقتصادی فورم کا دوسرا تین روزہ سیشن پانچ نومبر سے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں‌چار سو غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فورم کے ابتدائی سیشن میں صدرمملکت جنرل پرویزمشرف سمیت ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری عبداللهہ احمد بداوی ‘ اردن کے شاہ عبداللہه ‘ مصر کے وزیراعظم احمد ناصف اور انڈونیشیا کے صدر سوسیلوبمبانگ شرکت کریں گے۔

جبکہ دیگر اہم شخصیات میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، سابق جرمن چانسلر شروڈر ‘ وزراء ‘ صنعتکار اور دانشور شامل ہیں۔ فورم کا مقصد دنیا بھر میں اسلامی کمیونٹی کے مفاد کیلئے سرکاری عہدیداروں ‘ شہری معاشرہ اور تاجر برادری کے درمیان مثبت اور صحت مند رابطہ کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :