وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 13 افراد کے ہلاک شدگان میں 8 لاکھ 45 ہزارروپے کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2006 14:09

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے میں تحصیل پنڈیگھیب کے ایک ہی خاندان کے 13 ہلاک شدگان کے لواحقین میں 8 لاکھ 45 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کردی گئی ہے یہ رقم صوبائی وزیر امداد باہمی کرنل محمد انور خان کی خصوصی کوششوں سے منظور کی گئی ان افراد کا تعلق یونین کونسل کھڑپا کے گاؤں سرگ سے تھا اور یہ 4 اگست کو ایک شادی میں شرکت کرنے راولپنڈی جارہے تھے کہ تھانہ چونترہ کے علاقے چہاں میں دریائے سیل عبورکرتے ہوئے انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب تحصیل آفس پنڈیگھیب میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے 13 لواحقین میں 65 ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیک تقسیم کیئے اس موقع پر تحصیل ناظم پنڈیگھیب ملک لیاقت علی خان بھی موجودتھے ضلع ناظم نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیااور کہا کہ صوبائی حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے امدادی رقم کی منظوری انکی انسان دوستی کا سلو ک ہے تحصیل ناظم پنڈیگھیب نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر کرنل محمد انور خان فوری طورپر لاہور سے جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے امدادی کاموں کی خودنگرانی کی صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اور اٹک کوخصوصی ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت دیں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں تقریب میں ہلاک شدگان کے لواحقین محمد فاروق، نورمحمد،نگاہ محمد، گل محمد، حاجی محمد یوسف، محمد یعقوب ، محمد اسحق، مسعود احمد، محمد الطاف، محمد یعقوب ، محمد جعفر اور محمد شفیق کو امدادی چیک دیئے گئے انہوں نے اس مالی امداد پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر محمد انورخان کا شکریہ اداکیا جن کی ذاتی دلچسپی سے انہیں یہ مالی امداد باہم پہنچائی گئی ۔