آئی سی سی چمپنئز ٹرافی ،ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو نووکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 8 اکتوبر 2006 18:32

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی اتوار کو احمد آباد کے سردار پاٹیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائب میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ویسٹ انڈین باؤلنگ کے سامنے نا تجربہ کار بیٹنگ لائن نہ ٹھہر سکی اور صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں سکور کرنے میں کامیاب ہوسکے جن میں اٹسیا (27) ، موفام بی سی(18)اور چگمبورا(10) شامل ہیں اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم 30.1اوور میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ویسٹ انڈیز کی طرف سے گیل نے تین سمتھ اور ٹیلر نے دو ، دو جبکہ براڈ شا نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 86 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر14.2 اوورز میں حاصل کر لیا ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین گیل تھے جو 41 رنز بنا کر چگمبورا کی گیند پر کمونگوزی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے لارا نے آخری دو گیندوں پر اٹسیا کو مسلسل دو چھکے لگا کر تمائشائیوں سے بھرپور داد حاصل کی وہ چوبیس رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین چندر پال تھے جنہوں نے چودہ رنز بنائے میچ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کو 2 پوائنٹ حاصل ہوگئے ہیں ۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض ایم آر بنسن (انگلینڈ)اور آر ای گورٹزن(جنوبی افریقہ) نے سر انجام دیئے جبکہ ٹی وی امپائرعلیم ڈار (پاکستان) اور میچ ریفری جے جے کرو (نیوزی لینڈ) تھے ۔ٹورنا منٹ کا اگلا میچ احمد آباد میں ہی سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا پہلے کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 37 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :