وزیراعظم شوکت عزیز جمعہ کو اسلام آباد سے کوئٹہ جائیں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2006 17:33

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) وزیراعظم شوکت عزیز کوئٹہ کے دو روزہ دورے پر تیرہ اکتوبر بروز جمعہ کو اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان اویس احمد غنی وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف صوبائی کابینہ کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام ان کا استقبال کرینگے وزیراعظم شوکت عزیز جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلوچستان کے قبائلی عمائدین معتبرین اور دیگر اہم شخصیات کے ایک اجتماع سے خطاب کرینگے توقع ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ آئیں گے ۔