کراچی میں لوڈ شیڈنگ خاتمہ صرف اعلان ثابت ہوا

جمعرات 12 اکتوبر 2006 18:14

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) میں لوڈ شیڈنگ خاتمہ صرف اعلان ثابت ہوا ہے اور جمعرات کو بھی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی 4سے 8 گھنٹے تک معطل رہی جس سے شہری زندگی متاثر ہوئی ۔ صدر ‘ طارق روڈ ‘ گلشن اقبال ‘ گلستان جوہر ‘ پی ای سی ایچ ایس ‘ فیڈرل بی ایریا ‘ ناظم آباد ‘ نارتھ ناظم آباد ‘ ڈیفنس ‘ کلفٹن میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ۔

(جاری ہے)

صدر کے علاقہ میں سہ پہر 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند تھی جس سے تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہوگئیں ۔ پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر لیاقت علی جتوئی نے اعلان کیا تھا کہ کراچی میں پیر سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔لیکن اس کے باوجودجمعرات تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا ۔ کے ای ایس سی کے مطابق 60سے 70 میگا واٹ بجلی کی کمی ہے جس سے نمٹنے کے لئے لوڈشیڈنگ رہائشی علاقوں میں کی گئی ۔ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :