پنجاب میں پھانسیوں کی ویڈیو فلموں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 19:53

بوربوالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) پنجاب بھر کی جیلوں میں ہونے والی پھانسیوں کو ویڈیو فلموں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کچھ روز قبل یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ پنجاب بھرکی جیلوں میں ہونے والی پھانسیوں کی ویڈیو فلمیں بنا کر آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں بھجوائی جائیں جہاں اس ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا یاد رہے کہ دو ماہ قبل آئی جی جیل خانہ جات دفتر کا تمام ریکارڈ کمیپوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :