اسرائیل نے شام کیخلاف کارروائی کی دھمکی دیدی، شام حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، اسرائیلی وزیردفاع کا الزام

پیر 16 اکتوبر 2006 23:36

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ شام لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بند ہونے کی صورت میں‌شام کیخلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے وزیردفاع امر پیریز نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ شام کی جانب سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی کی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں۔واضح ثبوت ملنے پر اسرائیل شام سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے خود کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو مضبوط کرنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔