پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مراد علی شاہ اور حکومتی رکن کشور لعل کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2006 12:36

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے رکن سندھ اسمبلی مراد علی شاہ کی گرفتاری کیلئے ناقابل ضمانت جبکہ حکومتی رکن کشور لعل کی گرفتاری کیلئے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن کشور لعل کو اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اپوزیشن رکن مراد علی شاہ کی حاضری سے مستشنیٰ ہونے کی درخواست شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے پیش کی۔ جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مراد علی شاہ کی گرفتاری کیلئے ناقابل وارنٹ جاری کردیئے ۔ عدالت نے قائد حزب اختلاف نثار کھوڑو سمیت چار ارکان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :