عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

جمعرات 19 اکتوبر 2006 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے عید الفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کے بعد عید الفطر کے دن کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :