عید الفطر کے موقع پر زلزلہ متاثرین میں زبردست جوش و خروش،پچھلے سال کی نسبت اس سال متاثرین بہت بہتر حالات میں عید منائیں گے،سینکڑوں خاندان اپنے گھروں میں منتقل، زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی،مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں ہوں گی
پیر 23 اکتوبر 2006 15:27
(جاری ہے)
گزشتہ سال کی نسبت اس سال متاثرین کے زخم بہت حد تک بھر چکے ہیں اور وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں اس وقت سینکڑوں متاثرہ خاندان دوبارہ اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں بالا کوٹ باغ اور مظفر آباد میں زیادہ تر متاثرہ عمارات کا ملبہ ہٹایا جاچکا ہے اور تعمیر نو کا کام بہت تیزی سے جاری ہے بالاکوٹ میں منہدم ہونے والی تمام سرکاری عمارات کی جگہ عارضی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں عید کے موقع پر لواحقین زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
زلزلہ سے متاثرہ ضلع باغ میں عید الفطر کے موقع پر تاریخی رش دیکھنے میں آرہا ہے زلزلہ کے بعد پہلی مرتبہ باغ شہر میں اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہجوم دیکھنے میں ایا لوگ زلزلہ کے خوف سے باہر نکل آئے ہیں اور عید منانے کے لئے سرگرم ہیں جبکہ عید کے موقع پر ہزاروں لوگ جن کے پیارے شہید ہوگئے تھے سوگ کا منظر رہا جبکہ لوگوں کے عزیز و رشتہ دار تعزیت کیلئے گھروں میں آتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.