ایران میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش، 64 پاکستان کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2006 16:04

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) ایران نے 64 پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے تفتان میں لیویز فورس کے حوالے کردیا ہے لیویز فورس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں قانونی دستاویزات کے بغیر ایران گئے تھے اور وہاں سے ترکی اور یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار کئے گئے افراد میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس راستے سے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :