عراق میں امریکی فوج کی فائرنگ اور بمباری ، بارہ مزاحمت کاروں سمیت سترہ افراد ہلاک

بدھ 25 اکتوبر 2006 16:29

بغداد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 25 اکتوبر 2006) عراق میں امریکی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں مزید سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔امریکی فوج کے مطابق رمادی میں امریکی فوجیوں نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والی ایک کار کو نشانہ بنایا ۔امریکی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں بارہ مزاحمت کار ہلاک ہوئے تاہم کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بغداد کے الصدر سٹی میں عراقی اسپیشل سیکیورٹی فورسز اور امریکی طیاروں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی ڈیتھ اسکواڈ کے سر براہ کو گرفتار کرنے کے لئے کی گئی ۔عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ گھر بھی تباہ ہوئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے علاقے کا گھیرائو کرکے گھروں کی تلاشی بھی لی ۔

متعلقہ عنوان :