جعفر آباد ،مگسی قبائل کی دو شاخوں میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2006 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2006ء ) بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں مگسی قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے گوٹھ غلام رسول میں عید کے روز مگسی قبیلے کے افراد نماز عید کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں مخالف گروپ کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 5افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں گل حسن ، منظور احمد ، عبدالفتاح ،محمد رمضان اور محمد نواز شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قراردیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :