دالبدین میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 16 شدید زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بدھ 1 نومبر 2006 19:37

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2006ء) دالبدین میں دو پک اپ گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دالبدین میں دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے تیز رفتاری کے باعث تصادم کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سوار ہلاک ہونے والوں میں لعل محمد، محمد اشرف، پرویز علی، خدانور، بی بی خاکو، یار محمد اور بریالہ خان شامل ہیں جبکہ عطاء اللہ، بختیار علی، گل محمد، لعل محمد، غلام رسول، عنایت اللہ، احمد خان، لعل محمد، خیر اللہ، قدرت اللہ، شکر اللہ، گل لالہ، میر حمت، وردک خان اوربرکت علی زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے چار زخمیوں عطاء اللہ، خیر اللہ، لعل محمد اور احمد خان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :