مقبوضہ کشمیر میں پیر پنجال کے پہاڑوں میں بھارتی فورسز کا بڑا آپریشن شروع،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں‘ بڑے علاقے کی ناکہ بندی،بھارتی فوجی جنگلوں کو آپریشن کے دوران آگ لگا دیتے ہیں‘ خطے میں ماحولیات پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ

جمعرات 9 نومبر 2006 13:29

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو جموں سے ملانے والے پیر پنجال پہاڑوں میں بڑا آپریشن شروع کر دیاہے بھارتی فوج ‘نیم فوجی دستوں اور ٹاسک فورس کے ہزاروں اہلکاروں کے سکارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں جو پیر پنجال کے پہاڑوں پر چڑھ رہے ہیں تاکہ برفباری سے قبل جنگلوں میں مجاہدین کے مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جائے بھارتی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر علاقوں کی گشت کر رہے ہیں مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی آپریشن کے دوران بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر کے جنگلات کو گن پاؤڈر چھڑک کر آگ لگا سکتے ہیں ان جنگلوں میں بھارتی فوجیوں نے بارودی سرنگیں بھی نصب کر رکھی ہیں جن کے پھٹنے سے بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے جنگلات کو آگ لگا کر اربوں روپے کا نقصان کیا ہے جبکہ جنگلوں میں آگ لگنے سے خطے کے ماحول پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں-

متعلقہ عنوان :