عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں تین امریکی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک،الانبار سے القاعدہ کا مقامی کمانڈر آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2006 15:59

بغداد (اُردو پوائنٹ‌تازہ ترین‌) عراق میں تشدد کے مختلف واقعات ‌میں ‌تین امریکی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عراقی فوج نے الانبار سے القاعدہ کے مقامی کمانڈر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔امریکی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو امریکی فوجی بغداد میں‌سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں‌ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ الانبار میں جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا امریکی فوجی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بعقوبہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ہلاک کردیا۔دوانیہ میں نامعلوم افراد نے بعث پارٹی کے ایک سابق رکن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔جبکہ دریائے دجلہ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عراقی فورسز نے رواہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر القاعدہ کے مقامی کمانڈر ابو مہایم ال مصری اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔ادھرمصر کےصدر حسنی مبارک نے قاہرہ میں ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام حسین کو سزائے موت دینے سے عراق میں بڑے پیمانےپر خون ریزی ہوگی اور فرقہ وارانہ اور نسلی تنازعات مزید بڑھیں گے۔ دوسری جانب ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزیر صحت علی ال شماری نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعدادڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری اور فوجی دونوں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :