پاکستان میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔وفاقی وزیر صحت نصیر خان ، پاکستان میں اس وقت ہسپتالوں میں اس مرض کے 440مریض داخل ہیں ‘پاکستان میں 3324مریض داخل ہوئے ‘سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جو 2797ہے ‘شیخ زید ہسپتال میں ڈینگی وائر س کے مریضوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
اتوار 12 نومبر 2006 16:56
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں اب تک کل 52مریض آئے ہیں جن میں سے 22مریض کنفرم نکلے ہیں اس وقت ہسپتال میں صرف 14مریض داخل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض سے اب تک پنجاب اور بلوچستان میں کسی فرد کا انتقال نہیں ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرض کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 145مریضوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فضائی آلودگی اور گندگی اس مرض کی بڑی وجہ ہے ۔ گرم علاقوں میں اس مرض کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے سردی کی لہرآنے کی صورت میں یہ مرض بہت حد تک ختم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ہیلتھ کی اس طرف پوری توجہ ہے ملیریا پروگرام کو وسعت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ میڈیا کے ذریعے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی بتایا جا رہا ہے ۔ نصیر خان نے کہا کہ اگلے سال تک 30ارب روپے کی لاگت سے پاکستان کے اکثر علاقوں میں صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کے علاج کا بہت اچھا انتظام ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس سے جلد اس مرض پر قابو پالیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.