پشاور کے رہائشی جوا ں سال مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

ہفتہ 18 نومبر 2006 16:32

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18نومبر2006 ) حسن گڑھی پشاور کے رہائشی جوانسال مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔واقعات کے مطابق حسن گڑھی پشاور کے رہائشی جوانسال مسیحی جوڑے دانیال مسیح اور ان کی اہلیہ شازیہ مسیح نے گزشتہ روز جامع مسجد المکی محلہ غازی عبدالرشید چکہ گلی میں کے پیش امام قاری ظفر اللہ ظہیر کی سامنے اسلام قبول کیا جنھوں نے نومسلم جوڑے کوکلمہ پڑھانے کے بعدان کے اسلامی نام محمد عبداللہ اور سمیہ بی بی رکھ دئے بعداور ازاں ان کا نکاح پڑھایا اور حق مہر کی رقم وغیرہ طے کی۔

(جاری ہے)

محمد عبداللہ فیصل بینک میں ملازم ہے جبکہ ان کی عمر بائیس اور سمیہ بی بی کی عمر بیس سال ہے ۔نومسلم جوڑے کا ایک دو سالہ بچہ بھی ہے ۔محمد عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ انھوں نے قیامت اور دوزخ و جنت کی حقیقت کو سمجھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اسلام قبول کر لیں ۔انھوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنے خاندان کے اور افراد کو بھی اسلام کی طرف مائل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :