جنرل مشرف کو فیئر الیکشن واراہی نہیں کھاتے ، قوم سے سوال کر یں تو 90فیصد سے زائد لوگ یہی کہیں گے کہ بے نظیر اور نواز شریف دونوں کو آنا چاہیے ، نواز شریف

جمعرات 7 دسمبر 2006 22:51

اسلام آباد (ااُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7دسمبر 2006ء ) جنرل مشرف کو فیئر الیکشن واراہی نہیں کھاتے  بے نظیر شریف نہیں آسکتے تو کیسے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہو سکتے ہیں جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف بار بار کہتے ہیں میں نواز شریف اور بے نظیر کو واپس نہیں آنے دونگا یہ ان کی ذاتی رائے ہے اورکوئی اس قسم کی بات نہیں کر تا  قوم سے سوال کر یں تو 90فیصد سے زائد لوگ یہی کہیں گے کہ دونوں کو آنا چاہیے یہ مشرف کی ذاتی رائے ہوگی اور میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ ضد پاکستان کو کس طرف لے جائے گی  جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مستقبل میں بھی بے نظیر بھٹو اور ان کے درمیان اعتماد قائم رہے گا تو انہوں نے کہاکہ اعتماد قائم رہنا چاہیے ملک کا مفاد اسی میں ہے جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ اختلافات ہوتے ہیں اور طے بھی ہو جاتے ہیں ہم نے چار ٹر آف ڈیمو کریسی سائن کیا ہے پاکستان کے لئے یہ بہت اچھا ہوا ہے مجھے اس موقع پر اکبرآلہ آبادی کا ایک شعر یاد آرہا ہے وہ کہتے ہیں کہ اکبر سنا ہے اہل غیرت سے یہی جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا

متعلقہ عنوان :