امریکی سینیٹ نے بھارت کے سا تھ ایٹمی تعاون کے معاہد ے کی منظوری دیدی ہے ۔صرف صدر بش کے دستخطوں کامرحلہ باقی رہ گیا

ہفتہ 9 دسمبر 2006 16:00

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) امریکی سینیٹ نے بھارت کے سا تھ ایٹمی تعاون کے معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے اور اب صرف صدر بش کی طرف سے اس پر دستخطوں کامرحلہ باقی رہ گیا ہے جس کے بعد یہ معاہدہ نافذالعمل ہوجائے گا امریکی سینیٹ سے منظوری سے قبل ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے بل کی حمایت میں 330ووٹ آئے جبکہ 59ارکان نے اس معاہدے کی مخالفت کی تھی ۔

(جاری ہے)

بھارت کو سول ٹیکنالوجی کی منتقلی کی بارے میں گزشتہ دنوں ایوان نمائندگان اورسینیٹ میں علیحدہ علیحدہ بل منظور کیا گیا تھاتاہم ان بلوں کو یکجا کرکے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا ،جہاں اس کی منظوری دی گئی ہے ۔توقع ہے کہ امریکی صدر جارج بش پیر کو اس بل پر دستخط کریں گے۔ صدربش کے دستخطوں کے بعد امریکہ بھارت کے درمیان جوہری تعاون کو امریکی اٹامک انرجی ایکٹ 1954کے123 ایگریمنٹ کے تحت فروغ ملے گا جبکہ45ملکوں پر مشتمل جوہری تجارت کے بارے میں پالیسیاں تشکیل دینے والے نیوکلیئرزسپلائرزگروپ(این ایس جی) بھارت کو جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اجازت دیدے گا۔

متعلقہ عنوان :