پاک بھارت نئے شپنگ پروٹو کول پر دستخط ۔ بابر غوری 13دسمبر کو نئی دہلی جائیں گے

اتوار 10 دسمبر 2006 14:28

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے شپنگ پروٹو کول پر دستخطوں کے لئے وزیر جہاز رانی و بندر گاہیں بابر خان غوری 13 دسمبر کو نئی دہلی روانہ ہوں گے وزارت جہاز رانی کے حکام نے بتایا کہ وزیر جہاز رانی بابر خان غوری کی سربراہی میں سرکاری وفد 13دسمبر کو نئی دہلی روانہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے شپنگ پروٹو کول پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کرے گا جو 14 دسمبر کو منعقد ہوگی حکام نے بتایا کہ نئے شپنگ پروٹو کول سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جہاز رانی کے لئے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :